جامعات میں بڑھتے کورونا کیسز ، وائس چانسلر کمیٹی کا اجلاس

جامعات کے لیے خصوصی گرانٹ کے لیے قرارداد منظور جامعات کو ڈس انفیکٹ کروائیں ماسک لازمی پہنیں،مجموعی صورتحال اطمینان بخش ہے،چیئرمین وائس چانسلر کمیٹی ڈاکٹر محمد علی

بدھ 28 اکتوبر 2020 21:08

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2020ء) جامعات میں بڑھتے کورونا کیسز کے پیش نظر چیئرمین ڈاکٹر محمد علی کی زیر صدارت وائس چانسلر کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں جامعات میں کورونا کیسز کا جائزہ لیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں جامعات کے لیے خصوصی گرانٹ کے لیے قرارداد منظور کی گئی ۔قرارداد میں مطالبہ مطالبہ کیا گیا کہ حکومت جامعات کے لیے خصوصی گرانٹ کی منظوری دے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلرز کا کہناہے کہ کوویڈ کے دوران طلبا کی جانب سے فیسز نہیں دی گئیں جامعات مالی بحران کا شکار ہیںجامعات کے وائس چانسلرز نے کوویڈ کے دوران اقدامات سے اجلاس میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا تمام ایس او پیز پر عمل کسی صورت ممکن نہیں۔چیئرمین وائس چانسلر کمیٹی ڈاکٹر محمد علی کا کہناتھا ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کروانا ہوگا۔جامعات کو ڈس انفیکٹ کروائیں ماسک لازمی پہنیں۔مجموعی طور پر جامعات میں کوویڈ 19 کے حوالے سے صورتحال اطمینان بخش ہے، جن جامعات میں کیسز رپورٹ ہوئے انہیں سیل کردیا گیا ہی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں