پروگریسیو لائنز کلب کے زیراہتمام خواتین میں چھاتی کے سرطان کے علاج اور مرض سے آگاہی کے لیے راولپنڈی کے مقامی ہسپتال میں میڈیکل کیمپ

بدھ 28 اکتوبر 2020 21:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2020ء) پروگریسیو لائنز کلب کے زیراہتمام خواتین میں چھاتی کے سرطان کے علاج اور مرض سے آگاہی کے لیے راولپنڈی کے مقامی ہسپتال میں میڈیکل کیمپ لگایا گیا اور خواتین اور مردوں کو اس موذی مرض کی علامات ،اس سے بچنے کے طریقے اور علاج بارے آگاہی دی گئی، اس کیمپ میں کیپیٹل ریجن کے 2دیگر کلبوں راولپنڈی راول لائنز کلب، اسلام آباد کاسمولائنز کلب کے ممبران نے بھی شرکت کی ،تقریب میں چوہدری اقبال ماجد، فرسٹ وائس ڈسٹرکٹ گورنر ڈاکٹر مسعود،ڈاکٹر زبیر ،ڈاکٹر حسن سروش ،سبطین رضا لودھی،عقیل احمد ترین ،چوہدر ظفراللہ ایڈووکیٹ ،تسنیم راجہ ،ماریہ قریشی ،صفیہ ستار ،نازیہ ،فوزیہ پرویز،ڈاکٹر ثانیہ خان ،ڈاکٹر رفیق ،سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر چوہدری ماجد اقبال نے بتایا کہ لائنز کلب دنیا کی سب سے بڑی تنظیم ہے جو ماحولیات ،صحت اور صاف پانی سمیت ہر قسم کی وبائی امراض اور قدرتی آفات کیخلاف ایک فیملی کی طرح کام کرتی ہے ،انہوں نے اسلام آبادپروگریسیو لائنز کلب کی طرف سے چھاتی کے سرطان کے علاج کے لیے لگائے گئے کیمپ کو سرایا ،اور انہوں نے کہا کہ کلب ایڈمنسٹریٹر میجر زبیداللہ خان ،صدر تسنیم راجہ اور ان کی ٹیم کو اس شاندار پروگرام پر مبارکباد پیش کرتے ہیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں