آر آئی یو جے کا سنیئر صحافی اور جیونیوز کے سینئررپورٹروقار ستی کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور دلی تعزیت کا اظہار

منگل 24 نومبر 2020 23:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) راول پنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے )نے سنیئر صحافی اور جیونیوز کے سنیئر رپورٹر وقار ستی کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ، آر آئی یوجے کے صدر عامر سجاد سید اور جنرل سیکرٹری آصف علی بھٹی سمیت آر آئی یوجے کے عہدیداروں اور گورننگ باڈی کے ارکان نے اپنے مشترکہ بیان میں پیارے ساتھی ، سنیئر صحافی اور جیونیوز کے سنیئر رپورٹر وقار ستی کی والدہ محترمہ کے انتقال کو ان کیاہل خانہ اور برادری کیلئے بڑا نقصان قرار دیاہے ، آر آئی یوجے اپنے پیشہ ور صحافی اور قریبی ساتھی کے غم میں برابر کی شریک اور مشکل کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ کے حوصلہ واستقامت کیلئے دعا گو ہے اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مرحومہ کی مغفرت فرمائیں اور انہیں اپنے جوار رحمت میں مقام بلند عطا فرمائیں، پروردگار عالم وقار ستی کی والدہ مرحومہ کے جہان فانی سے کوچ کرجانے کیبعد ان کے اہل خانہ کو صبراستقامت نصیب فرمائیں ۔

آمین

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں