احتساب عدالت کی سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان وغیرہ کے خلاف دائر ریفرنس میں ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت

جمعرات 26 نومبر 2020 19:55

اسلام آباد۔26نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26نومبر2020ء) :احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت نے سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان وغیرہ کیخلاف دائر ریفرنس میں ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت کردی ۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز سماعت کے دوران سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان، محمد رفیق حسن سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے ملزمان کی حاضری لگانے کے بعد انہیں ریفرنس کی کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت کی اور مزید کارووائی کیلئے سماعت 14دسمبر تک ملتوی کر دی۔


متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں