اسلام آ باد،تھا نہ کو ہسار پولیس ٹیم کی بڑی کا رروائی ، شہریوں سے گن پوائنٹ پر رقم و موبائل چھیننے کی متعدد وارداتوں میں مطلو ب گر وہ کے اہم رکن کو گرفتار کرلیا

قبضہ سے موٹرسائیکل، تین رولکس گھڑیاں مالیتی 65 لاکھ،70 ہزار نقدی، تین عدد قیمتی موبائل فون ،لیپ ٹاپ اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کر لیا

ہفتہ 28 نومبر 2020 21:00

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) تھا نہ کو ہسار پولیس ٹیم کی بڑی کا رروائی ، شہریوں سے گن پوائنٹ پر رقم و موبائل چھیننے کی متعدد وارداتوں میں مطلو ب گر وہ کے اہم رکن کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے موٹرسائیکل، تین رولکس گھڑیاں مالیتی 65 لاکھ،70 ہزار نقدی، تین عدد قیمتی موبائل فون ،لیپ ٹاپ اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کر لیا، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے بلیو ایریا میں شہریوں سے گن پوائنٹ پر رقم و موبائل چھیننے کی متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے مزید تفتیش جاری ہے ، سنسنی خیز انکشافات کی تو قع ہے۔

تفصیلا ت کے مطا بق انسپکٹر جنر ل آ ف پولیس اسلام آ باد محمد عامر ذوالفقار خا ن کے احکا ما ت کی روشنی میںڈی آئی جی آ پر یشنز نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی اور ما ل مسروقہ کی برآمد گی کا ٹا سک ، ان احکا ما ت کی روشنی میں ایس پی سٹی عمر خان نے کارروائی اے ایس پی عائشہ گل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھا نہ کوہسار کمال خان ، سب انسپکٹر نوازش علی معہ دیگر ملازمان پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم نے تما م تر وسائل بر ئو ے کار لا تے ہو ئے شہریوں سے گن پوائنٹ پر رقم و موبائل چھیننے کی متعدد وارداتوں میں مطلو ب گر وہ کے اہم رکن عدنان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے موٹرسائیکل، پسٹل، تین رولکس گھڑیاں مالیتی 65 لاکھ،70 ہزار نقدی، تین عدد قیمتی موبائل فون اور، لیپ ٹاپ برآمد کر لیا، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے بلیو ایریا میں شہریوں سے گن پوائنٹ پر رقم و موبائل چھیننے کی متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے مزید تفتیش جاری ہے ، سنسنی خیز انکشافات کی تو قع ہے،ڈی آئی جی آ پر یشنز نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کارکر دگی کوسراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

، انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ سنگین جر ائم میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں