فخر امام کے بعد افسران و ملازمین میں بھی کرونا کیسز سامنے آگئے ، وزارت پیر تک بند

جمعہ 4 دسمبر 2020 17:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) وزارت قومی تحفظ خوراک میں وفاقی وزیر فخر امام کے بعد افسران و ملازمین میں بھی کرونا کیسز سامنے آگئے ،وزارت قومی تحفظ خوراک میں کرونا کے پندرہ کیسز سامنے آگئے۔

(جاری ہے)

،وزارت قومی تحفظ خوراک میں 15کیسز کے سامنے آنے کے بعد وزارت جمعرات سے پیر تک بند کر دی گئی ،وزارت قومی تحفظ خوراک میں کرونا کیسز سامنے کے باعث ڈس انفیکٹ کرنے کے بعد بند کی گئی۔ دستاویز کے مطابق بی بلاک کا تیسرا اور چوتھا فلور بند کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں