وزیر اعظم سے علی حیدر زیدی کی ملاقات ، ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو

جمعرات 21 جنوری 2021 23:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) وزیرِ اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے سمندری امور سید علی حیدر زیدی نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر علی زیدی نے وزیرِ اعظم کو اہم پاک-چین جوائنٹ وینچر کے بارے آگاہ کیا،متوقع جوائنٹ وینچر وزیرِ اعظم عمران خان کے ملکی ترقی کے ویژن کی تکمیل کیلئے بڑا سنگِ میل ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں