پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی وزیر قومی فوڈ سیکیورٹی سے ملاقات

پاکستان ڈنمارک کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کو بہت اہمیت دیتا ہے ، دونوں ممالک ان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے کوشاں ہیں،فخرامام

بدھ 27 جنوری 2021 20:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر لس روزن ہولم نے وفاقی وزیر برائے قومی فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام سے آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے ان کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ پاکستان ڈنمارک کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک ان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈنمارک اور پاکستان میں مستقبل میں ایک مثالی تعلقات قائم ہوسکتے ہیں کیونکہ پاکستان کو غیر ملکی براہ راست شدہ سرمایہ کاری کی ضرورت ہے اور ڈنمارک کو سرمایہ کاری کے مواقع کی تلاش ہے۔ ان کی حکومت نے ڈیری کے شعبے میں قیمتوں میں اضافے کی تجویز پیش کی کیونکہ پاکستان میںڈیری کے شعبے میں عظیم پیداواری صلاحیت موجود ہے۔

(جاری ہے)

ڈنمارک کی حکومت نے دودھ کے ضیاع کے معاملے پربھی غور کیا اور پاکستان میں کولڈسٹوریج میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔وفاقی وزیر نے پاکستان میں تکنیکی ترقی، جینیاتی انجینئرنگ اور تحقیق کی اہمیت پر زور دیا۔ سفیر نے خاص طور پر زراعت کے شعبے میں تحقیق کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں معززین نے یونیورسٹیوں اور پیشہ ورانہ تربیتی اداروں میں طلبا کے تبادلے پربات چیت کی۔ طلبا کے تبادلے کے پروگرام محدود ہیں اور فیصلہ کیا گیا تھا کہ ان میں وسعت لانے کی ضرورت ہے۔ دونوں معززین نے اس بات کے عزم کا اظہار کیاکہ اس اقدام سے ڈنمارک اور پاکستان کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں