سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کیس: سزائے موت پانے والے 3 مجرمان کی سزا کیخلاف اپیل دائر

بدھ 27 جنوری 2021 22:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کیس میں سزائے موت پانے والے تینوں مجرمان نے اپنی سزا کے خلاف اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد سے توہین رسالت کے جرم میں سزائے موت پانے والے تینوں مجرمان نے اپنی سزائے موت کے خلاف اپیل دائر کردی ، مجرم عبدالوحید، رانا نعمان رفاقت اور ناصر احمد سلطانی نے بذریعہ سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی۔

رجسٹرار آفس نے مذکورہ مجرمان کی سزائے موت کنفرم کرنے کے لئے انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے کیپیٹل سینٹنس ریفرنس کی سماعت کے لئے بینچ تشکیل دینے کے لئے فائل چیف جسٹس کو بھیج دی ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کی جانب سے بھیجے گئے کیپیٹل سینٹنس ریفرنس اور مجرمان کی جیل اپیلوں کی آئندہ ہفتے سماعت کے لئے بنچ تشکیل دیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں