یکم مارچ سے گریڈ ایک ت ا19 کے وفاقی ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں 25 فیصد تخفیف تفاوت الائونس کا آفس میمورنڈم جاری

الائونس کا اطلاق پہلے سے اضافی الائونس یا بنیادی تنخواہ کے 100 فیصد مساوی یا اس سے زیادہ الائونس لینے والے ملازمین پر نہیں ہوگا

بدھ 3 مارچ 2021 19:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) وفاقی وزارت خزانہ نے یکم مارچ 2021 سے گریڈ ایک سے گریڈ 19 تک کے وفاقی ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں 25 فیصد تخفیف تفاوت الائونس کا آفس میمورنڈم جاری کر دیا۔وزارت خزانہ کے ریگولیشن ونگ کی طرف سے جاری دفتری یادداشت کے مطابق 25 فیصد تخفیف تفاوت الائونس کا اطلاق ان ملازمین پر نہیں ہو گا جو پہلے سے اضافی الائونس یا بنیادی تنخواہ کے 100 فیصد مساوی یا اس سے زیادہ الائونس لے رہے ہیں۔

25 فیصد تخفیف تفاوت الائونس 2017 کی بنیادی تنخواہ کے سکیل کے مطابق ہو گا۔یادداشت کے مطابق الائونس کا اطلاق گریڈ ایک سے گریڈ 19 تک کے تمام سرکاری ملازمین بشمول وفاقی سیکرٹریٹ اور ملحقہ محکموں پر ہو گا۔ یادداشت کے مطابق 58 اداروں اور محکموں کے ملازمین پر اس الائونس کا اطلاق نہیں ہو گا کیونکہ وہ پہلے سے ہی اضافی الائونس یا بنیادی تنخواہ کے برابر اور اس سے زیادہ الائونس حاصل کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک اور آفس میمورنڈم کے ذریعے تخفیف تفاوت الائونس کے اطلاق سے متعلق مسائل کے حل کیلئے ایڈیشنل سیکرٹری ریگولیشنز وزارت خزانہ کی قیادت میں کمیٹی کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں جوائنٹ سیکرٹری ریگولیشنز فنانس ڈویزن، ڈپٹی ملٹری اکائونٹنٹ جنرل، ایڈیشنل اکائونٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو اور متعلقہ وزارتوں اور ڈویزنوں میں جوائنٹ سیکرٹریز کے عہدے کا افسر شامل ہو گا جبکہ ڈپٹی سیکرٹری (آر آئی)وزارت خزانہ کمیٹی کے سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں