اسلام آباد ہائی کورٹ میں رجسٹرار کی طرف سے ججز کی ڈیوٹی روسٹر جاری

ہفتہ 18 ستمبر 2021 21:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2021ء) اسلام آباد ہائی کورٹ میں رجسٹرار کی طرف سے ججز کی ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا۔ رواں ہفتے 20 تا 25 ستمبر تک دو ڈویژن بینچ اور پانچ سنگل بینچ کیسز کی سماعت کریں گے۔

(جاری ہے)

جسٹس طارق محمود جہانگیری رواں ہفتے چھٹیاں پر ہیں۔ ڈویڑن بینچ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اختر کیانی، اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل ہوں گے جبکہ سنگل بینچ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عامر فاروق ،جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل ہوں گی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں