مہنگائی کیخلاف اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے کے معاملے پرپی ڈی ایم کی مقامی قیادت نے مظاہرہ کا پروگرام تشکیل دیدیا

منگل 26 اکتوبر 2021 23:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) مہنگائی کے خلاف اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے معاملے پرپی ڈی ایم کی مقامی قیادت نے مظاہرہ کا پروگرام تشکیل دیدیا۔انتظامات سے متعلق جائزہ اجلاس مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹریٹ اسلام آباد میں ہوا،اجلاس میں مسلم لیگ ن اسلام آباد کے صدر ڈاکٹر طارق فضل اور امیر جے یو آئی مولانا عبدالمجید ہزاروی نے شرکت کی،اجلاس میں نیشنل پارٹی، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنماوں نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اکتوبر بروز اتوار کو احتجاجی مظاہرہ کا فیصلہ کیا گیا ،اجلاس میں 31 اکتوبر دن 2 بجے بروز اتوار کے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر مظاہرہ کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی،مظاہرہ کے لئے مختلف ذیلی کمیٹیاں تشکیل دیکر ذمہ داریاں سونپ دی گئیں،اسٹیج کمیٹی، میڈیا کمیٹی، انتظامی کمیٹی، ٹرانسپورٹ کمیٹی تشکیل دی گئی ہیں۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بتایاکہ 31 اکتوبر کو اسلام آباد اور مضافات سے کارکنان ریلیوں کی شکل میں پریس کلب پہنچیں گی،31 اکتوبر کو مہنگائی کے خلاف شہری گھروں سے نکلیں،31 اکتوبر کو مظاہرہ میں مزکری قائدین بھی شرکت کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں