نیشنل پولیس فائونڈیشن میں شہدا کی بیواؤں کیلئے مختلف پلاٹ غبن ریفرنس سابق سیکرٹری داخلہ نے چیلنج کر دیا

جمعرات 28 اکتوبر 2021 13:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) نیشنل پولیس فائونڈیشن میں شہدا کی بیواؤں کیلئے مختلف پلاٹ کے غبن ریفرنس سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان نے چیلنج کر دیا،یب ریفرنس چیلنج ہونے کے باعث ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی ۔

(جاری ہے)

نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت احتساب عدالت میں درخواست دائر کی گئی جس میں کہاگیاکہ آرڈیننس کے بعد یہ کیس عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، احتساب عدالت کو ریفرنس سننے کا اختیار نہیں۔جج احتساب عدالت نے درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر دیا دور ان سماعت نیب پراسیکیوٹر مرزا عثمان مسعود ، وکیل صفائی نتالیہ کمال عدالت میں پیش ہوئے ، عدالت نے سماعت 11نومبر تک ملتوی کر دی

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں