اسلام آباد کے سیکٹر جی 10فور میں شرارتی بندر نے اہل علاقہ کو پریشان کردیا

اتوار 28 نومبر 2021 00:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) اسلام آباد کے سیکٹر جی 10فور میں شرارتی بندر نے اہل علاقہ کو پریشان کردیا، بندر نے کئی ماہ سے سیکٹر جی ٹین فور کی گلی نمبر 58 میں ڈیرہ ڈال رکھا ہے۔

(جاری ہے)

اہل علاقہ کے مطابق گھروں کے صحن اور چھتوں پر بندر کے گھومنے سے شہری خوفزدہ ہیں، جبکہ بندر اسکول جانے والے بچوں کے پیچھے بھاگتا ہے۔شہریوں نے کہا کہ بندر نے ایک گھر میں کام کرنے والی خاتون پر حملہ بھی کیا۔جی ٹین کے رہائشیوں نے چیف کمشنر اسلام عامر علی احمد کو شرارتی بندر سے آگاہ کردیا، جس کے بعد چیف کمشنر نے محکمہ وائلڈ لائف اسلام آباد کو بندر پکڑنے کی ہدایت جاری کردی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں