اسلام آباد ٹریفک پولیس کی سیفٹی فرسٹ مہم جاری

سیفٹی فرسٹ مہم کے تحت اسلام آباد ٹریفک پولیس کی 4 وائیلیشنزکے خلاف بھرپور ایکشن

منگل 30 نومبر 2021 23:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی ہدایت پراسلام آباد ٹریفک پولیس کی سیفٹی فرسٹ مہم جاری،سیفٹی فرسٹ مہم کے تحت اسلام آباد ٹریفک پولیس کی 4 وائیلیشنزکے خلاف بھرپور ایکشن، گزشتہ2ماہ کے دوران لین وائیلیشن پر21927 ، سیٹ بیلٹ وائیلیشن پر 13369 ،موبائل فون وائیلیشن پر 6249 اور ہیلمٹ وائیلیشن پر 53386 چالان ٹکٹ جاری کیے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک پو لیس وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کو ہر ممکن سفری سہولیات فراہم کرنے میں کوشاں ہے جس کے لئے بلا امتیاز کاروائی کر کے حادثات کی روک تھام کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں،اس ضمن میں اسلام آباد ٹریفک نے سیفٹی فرسٹ مہم کے تحت گزشتہ2ماہ کے دوران لین وائیلیشن پر 21927 ، سیٹ بیلٹ وائیلیشن پر 13369 ،موبائل فون وائیلیشن پر 6249 اور ہیلمٹ وائیلیشن پر 53386 افراد سمیت دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ٹوٹل 94,931چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔

(جاری ہے)

ا س موقع پر ایس ایس پی ٹریفک نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دورا ن ڈرائیونگ ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے اس مہم کو کامیاب بنانے میں اسلام ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں،آئی ٹی پی حادثات کی روک تھام کیلئے اور قانون کی بالا دستی کو مساوی بنیادوں پر یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ ٹریفک کے بہائو کو بلا رکاوٹ یقینی بناکر عوام کا اعتمادو تعاون حاصل کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں