حکومت نے اسلام آباد میں پلاسٹک سے ملک کی پہلی سڑک بنا دی، زرتاج گل نے تصاویر شیئر کر دیں

جمعرات 9 دسمبر 2021 00:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اسلام اذباد میں پلاسٹک سے ملک کی پہلی سڑک بنا دی ۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے پلاسٹک سے بننے والی پہلی سڑک کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کیں۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد پلاسٹک سے ملک کی پہلی سڑک بنائی گئی ہے۔ یہ سڑک 8 سے 10 ٹن استعمال شدہ پلاسٹک سے تعمیر کی گئی ہے۔پلاسٹک کی پہلی سڑک اسلام آباد کے اتاترک ایوینیو پر بنائی گئی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں