اسلام آباد کے سکولز میں کورونا کیسز تیزی سے سامنے آنے لگے ،وفاق کے پانچ اسکول سیل

پیر 17 جنوری 2022 16:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) وفاقی داراالحکومت اسلام آباد کے اسکولز میں کورونا کیسز تیزی سے سامنے آنے لگے ،وفاق کے پانچ اسکولوں کو سیل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے باعث آئی ایم سی جی F-6/2 ,G 6/1-3 کو سیل کر دیا گیا ،آئی ایم ایس جی شکریال،ائی ایم سی جی پوسٹ گریجویٹ ایف سیون فور اور آئی ایم سی بی جی ٹین فور بھی بند کر دیئے گئے ،اسکولز کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔اسوقت اسلام آباد کے مجموعی طور پر سات اسکول سیل کیے جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں