چیئرمین رانا تنویر حسین کی زیر صدارت پی اے سی کا اجلاس

او پی ایف نے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافے کی سفارش کر دی ملک بھر میں فاؤنڈیشن کے 26 سکولز ہیں، اورسیز پاکستانیوں کے بچوں کیلئے سکالرز شپ بھی فراہم کی جاتی ہیں، ٹیچرز کی ہر سال انکریمنٹ لگائی جاتی ہے،او پی ایف کے سکول پرائیویٹ انسٹی ٹیوٹ کے تحت چلائے جارہے ہیں،حکام کی بریفن

جمعرات 27 جنوری 2022 23:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2022ء) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی رانا تنویر کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا اجلاس میں اورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن نے بریفنگ دیتے ہوئے کمیٹی کو بتایا کہ ملک بھر میں فاؤنڈیشن نے 26 اسکولز بنائے ہیں اورسیز پاکستانیوں کے بچوں کیلئے سکالرز شپ بھی فراہم کی جاتی ہیں،او پی ایف کے 26 اسکلوز میں 20ہزار بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں ان سکولوں کے ٹیچرز کی ہر سال انکریمنٹ لگائی جاتی ہے،او پی ایف کے سکول پرائیویٹ انسٹیٹوٹ کے تحت چلائے جارہے ہیں،انہوں نے بتایا کہ اساتذہ کا 10 فیصد تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ تھااوپی ایف نے کمیٹی کو اضافے کی سفارش کر دی ہے ،یریگولر ملازمین کی تنخواہیں انکریمنٹ کے بعد سرکاری سیکٹر سے زائد ہیں اساتزہ کا دو سالہ کنٹریکٹ ہے جس میں میڈیکل سہولت شامل ہوتی ہے، چیئرمین کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا کہ اساتذہ کی شکایت ہے کہ تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہوا،اس پر اورسیز فاؤنڈیشن حکام نے بتایا کہ ایسا کچھ نہیں تنخواہوں میں انکریمنٹ سمیت تمام سہولیات شامل ہیں،اورسیز فاؤنڈیشن پہلے سے ہی بقیہ اداروں سے زائد ادائگیاں کر رہااو پی ایف زائد تنخواہوں والوں کو گھر بھیجنے کا سوچ رہی ہیجن لوگوں کی تنخواہیں بہت زائد اور پرانے ہیں ان کی جگہ نئے لوگوں کو لایا جاسکتا ہے، سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ او پی ایف اسکولز کو تجربہ کار لوگوں کی ضرورت ہے،اپنے سکولوں کا معیار قائم رکھنے کیلئے تجربہ کار لوگوں کو رکھیں شاہدہ اختر علی نے کہا کہ اورسیز کے بچوں کیلئے اپنی پالیسی کے مطابق فیسز لی جائیں باہر سے جو بچے سکول آتے ہیں ان سے ایکسٹرا فیسز لی جا سکتی ہیں،رکن کمیٹی خواجہ آصف نے کہا کہ او پی ایف میں کوئی بچہ باہر سے نہیں آتا، رکن کمیٹی منزہ حسن نے کہا کہ اوپی ایف اسکولز میں فیسز کا معیار کیا ہے کمیٹی کو بتایا جائے،جس پر اورسیز فاؤنڈیشن حکام نے بتایا کہ اوپی ایف اسکلوز کے مختلف شہروں میں مختلف ریٹس ہیں اسلام آباد میں او پی ایف اسکول کی فیس 10 سے 16 ہزار ہے،چیئرمین پی اے سی رانا تنویر حسین کی طرف سے مسلم لیگ ن کے رکن شیخ روحیل اصغر کو بار بار بولنے کی اجازت نہ دینے پر اجلاس سے احتجاجا چلے گئے شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی مزدوروں کے بچوں کو تو اوپی ایف سکولز میں داخلہ نہیں ملتا،بیرون ملک پاکستان بڑے بڑے امرا بھی ہیں ان کے مزدور کے بچے کو فیس میں برابر رعائت کیوں ملتی ہے او پی ایف حکام نے بتایا کہ ہمارے نزدیک بیرون ملک پاکستانی کی تعریف وہی ہے جو نائیکوپ رکھتا ہے چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ میں جواب دیتا ہوں اس پر شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ مجھے حکام سے جواب لینے دیں آپ جواب نہ دیں شیخ روحیل اصغر کا چیئرمین پی اے سی رانا تنویر حسین سے مکالمہ ،چیئرمین نے کہا کہ آپ سوال درست کریں گے تو مجھے بات کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی روحیل اصغر نے کہا کہ پھر آپ ہی بولتے رہیں میں جارہا ہوں شیخ روحیل اصغر احتجاجا پی اے سی سے چلے گئے رانا تنویر حسین اور شیخ روحیل اصغر دونوں کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے شیخ روحیل اصغر کے اجلاس سے چلے جانے کے باوجود کسی رکن نے انہیں روکنے یا منانے کی ضرورت ہی محسوس نہ کی اجلاس میں اوپی ایف کی عمارتوں کی سیکورٹی کا ٹھیکہ خلاف ضابطہ دئے جانے کا انکشاف ہوا ہیڈ آفس اسکولز اور کالونیز کا ٹھیکہ نجی سیکورٹی کمپنی کو دیا گیا تین سالہ معاہدے میں توسیع اور چارجز میں 10 فیصد غیر قانونی اضافہ کیا گیا نجی سیکورٹی ایجنسی پچاس سال سے زائد عمر کے سیکورٹی گارڈ رکھ لئیہیں سیکورٹی گارڈز کی تعنیاتی میں لیبر قوانین کا بھی خیال نہیں رکھا گیا آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی پی اے سی کو انکوائری کی سفارش کر دی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے معاملے کی تحقیقات کی ہدایت کردی اور کہا کہ انکوائری مکمل کر کے ایک ماہ میں رپورٹ پی اے سی میں پیش کی جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں