انسانی اسمگلنگ کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، پولیس کے بعد ایف آئی نے بھی مقدمہ درج کرلیا

جمعرات 27 جنوری 2022 23:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کے ہاتھوں 2 نوجوانوں کو یرغمال بنانے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس کے بعد ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل نے بھی مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مقدمہ متاثرہ افراد کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ جن نمبروں سے تاوان کا مطالبہ اور تشدد کی ویڈیو بھیجی گئی ایف آئی اے نے حاصل کرلیے ہیں۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ تفتیش میں کئی ایرانی نمبر بھی سامنے آئے ہیںمزید تحقیقات جاری ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ دونوں افراد بلوچستان سے ایران کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں