24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 352 کیس رپورٹ، 153 کی حالت تشویشناک، کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا

بدھ 10 اگست 2022 15:37

24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 352 کیس رپورٹ، 153 کی حالت تشویشناک، کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2022ء) ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 352 کیس رپورٹ ہوئے اس طرح کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 2.64 فیصد رہی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو این آئی ایچ کی جانب سے ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 325 کورونا ٹیسٹ کیے گئیجن میں سے 352 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 2.64 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 153 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں