آئی جی اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے سڑک پر تجاوزات کو فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت

جمعہ 19 اگست 2022 16:26

آئی جی اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے سڑک پر تجاوزات کو فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2022ء) آئی جی اسلام آباد نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے سڑک پر تجاوزات کو فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت کی۔آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی ٹریفک کو ہدایات جاری کردیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی نے کہاکہ بھارہ کہو، سبزی منڈی، ترنول اور ایسے علاقے جہاں تجاوزات ہیں فوری کارروائی کی جائے۔آئی جی نے کہاکہ تجاوزات کی وجہ سے کسی بھی جگہ ٹریفک کی روانی میں خلل نہیں پڑنا چاہیے۔آئی جی نے کہاکہ پیدل چلنے والے راستوں پر بھی تجاوزات کا فوری خاتمہ کیا جائے۔آئی جی نے افسران کو فوری کارروائی کرکے رپورٹ دینے کا حکم دیا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں