جج صاحب نے کہا کہ اس عمر میں پرویز الٰہی پر اتناظلم ہورہا ہے ، قیصرہ الٰہی

جمعہ 19 اپریل 2024 22:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) چوہدری پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی نے کہا ہے کہ جج صاحب نے پرویز الٰہی کی عمر کا حوالے دیا ،جج صاحب نے کہا ہے کہ اس عمر میں آپ ان سے یہ ظلم کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قیصرہ الٰہی نے کہا ہے کہ پیشی کے دوران جج صاحب نے پرویز الٰہی کی عمر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس عمر میں آپ پر اتنا ظلم ہورہا ہے ۔قیصرہ الٰہی نے چوہدری شجاعت کی فیملی کے رویے سے متعلق کسی بھی قسم کا سوال کا جواب دینے سے گریز کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کیس کی سماعت سوموار تک ملتوی ہوئی ہے دیکھتے ہیں سوموار کو عدالت کیا فیصلہ کرتی ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں