پچھلے ایک سال سے 78 سالہ مختلف بیماریوں میں مبتلاء پرویز الہٰی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، سردارعبدالرزاق

جمعہ 19 اپریل 2024 22:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) پرویز الٰہی کے وکیل سردار عبدالرزاق نے کہا ہے کہ پچھلے ایک سال سے 78 سالہ مختلف بیماریوں میں مبتلاء پرویز الہٰی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، جسٹس ارباب محمد طاہر نے بہت تشویش کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار عبدالرزاق نے کہا کہ کس طرح پرویز الٰہی کو رکھا گیا اور کیا سہولیات دی جارہی ہیں رپورٹ طلب کر لی گئی ہے عدالت نے پمز کے میڈیکل بورڈ کو ڈیالوجی جا کے پرویز الہی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم دیا ہے اور رپورٹ پیش کرنے کا کہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عدالت میں ہماری استدعا تھی کہ پرویز الہی کی چار پسلیاں ٹوٹی ہوئی ہیں اور جیل میں کوئی سہولیات میسر نہیں ہیں پرویز الہی کا علاج کسی اچھے ہسپتال سے کرانا چاہیے یا ان کو ہاؤس اریسٹ کر دیں تاکہ وہ بہتر علاج ہو سکے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں