ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تاڑ اور ارکان پارلیمنٹ سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کی ملاقات

جمعہ 19 اپریل 2024 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تاڑ اور ارکان پارلیمنٹ سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا عہدہ سنبھالنے پر انہیں کو مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے نیک تمناؤں کے اظہار پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ ملاقات کرنے والوں میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، سابق سینیٹر نصیب اللہ بازئی، فائق جمالی، سینیٹر روبینہ قائمخانی، سینیٹر عمر گورگیج، سینیٹر دوستین ڈومکی شامل تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں