تحریک انصاف نے مرضی کی قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی مانگ لی

ہفتہ 20 اپریل 2024 20:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2024ء) تحریک انصاف نے مرضی کی قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی مانگ لی، سپیکر قومی اسمبلی کا اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں آنے سے انکار، سپیکر نے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے لیے پارلیمانی لیڈروں کو ایک بار پھر نام فراہم کرنے کے لئے کہہ دیا۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور دیگر پارلیمانی کمیٹیوں کی سربراہی کا معاملہ، پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد اراکین نے مرضی کی قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی مانگ لی، پی ٹی آئی کا کمیٹیوں کے معاملے پر عدم تعاون اور جارہانہ طرزعمل جاری، ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی تشکیل کو ڈیڑھ ماہ سے زائد وقت ہوگیا، بنیادی فیصلے نہ ہوسکے، ارکان قومی اسمبلی کو تاحال نشستیں بھی الاٹ نہ کی جاسکیں، ارکان قومی اسمبلی تاحال اپنی مرضی کی نشستوں پر براجمان ہیں، چیئرمین پی اے سی سے متعلق فیصلہ بھی التوا کا شکار ہے، قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر کا فیصلہ نہ ہونے سے معاملات آگے نہیں بڑھ پا رہے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے لیے پارلیمانی لیڈروں کو ایک بار پھر نام فراہم کرنے کے لئے کہہ دیا۔

(جاری ہے)

سپیکر کا قواعد و ضوابط اور عددی تناسب سے کمیٹیوں کی سربراہی اور نمائندگی دینے کا فیصلہ، اپوزیشن نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ، داخلہ، خارجہ، مواصلات سمیت اہم کمیٹیاں مانگ رکھی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں