مہر ایکسپریس (ڈائون 128) کے اوقات کار میں تبدیلی،نیا شیڈول جاری

منگل 23 اپریل 2024 16:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر راولپنڈی ،ملتان براستہ کندیاں کے درمیان چلنے والی مہر ایکسپریس (ڈائون 128) کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ریلوے انتظامیہ کے جاری نئے شیڈول کے مطابق (ڈائون 128) مہر ایکسپریس راولپنڈی سے شام پانچ بج کر 30 منٹ پر روانہ ہو کر جنڈ، میانوالی، دریا خان، سیہون شریف سے ہوتی ہوئی اگلے روز صبح 8 بج کر 55 منٹ پر ملتان پہنچے گی۔ اس فیصلے پر فوری عمل درآمد ہوگا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل یہ ٹرین راولپنڈی سے شام 5 بجے روانہ ہوتی تھی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں