اسلام آباد ہائی کورٹ میں سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے کل تک ملتوی

منگل 23 اپریل 2024 21:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت بغیر کارروائی کے کل (جمعرات )تک کے لیے ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

منگل کوسماعت ہوناتھی کہ فل کورٹ اجلاس کے باعث سائفر اپیلوں کی سماعت بغیر کارروائی جمعرات تک ملتوی کردی گئی ،اس دوران فریقین کے وکلائ کی مشاورت سے سماعت جمعرات تک ملتوی کی گئی ،ججز فل کورٹ اجلاس میں مصروف تھے جس کے باعث آج سماعت نہ ہوسکی،سائفر اپیلوں کی سماعت 25 اپریل تک ملتوی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں