پیپلز پارٹی نے سردارسلیم حیدر کو گورنر پنجاب نامزد کر دیا

جمعہ 3 مئی 2024 23:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2024ء) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب نامزد کر دیا۔سردار سلیم حیدر کا تعلق ضلع اٹک سے ہے اور وہ سابق وفاقی وزیر بھی رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ پیپلزپارٹی راولپنڈی ڈویڑن کے صدر بھی ہیں۔

(جاری ہے)

سردارسلیم حیدرخان معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز بھی رہ چکے ہیں، وہ وزیر مملکت برائے دفاع اور دفاعی پیدوار بھی رہ چکے ہیں۔وہ 2008 میں اٹک سے این اے 59 سے ایم این اے منتخب ہوئے۔سردارسلیم حیدر نے بتایا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی نے مجھے خوشخبری سنائی ہے کہ آپ ہمارے گورنرپنجاب ہوں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں