ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ

منگل 23 اپریل 2024 22:37

ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024 سے اپنا کام شروع کر دے گا۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں شہزادہ محمد گستاسب خان کی طرف سے قرارداد پیش کی گئی کہ اس ایوان کی رائے ہے کہ حکومت ضلع مانسہرہ میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس آفس کے قیام کیلئے فوری اقدامات کرے جس پروفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ایبٹ آباد میں اس دفتر کے قیام کیلئے 2020 میں کام کا آغاز ہوا تھا اب اس حوالے سے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں اور یہ دفتر 2024 میں مکمل ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مانسہرہ اور ایبٹ آباد کا فاصلہ انتہائی کم ہے اس لئے مانسہرہ میں اس دفتر کے قیام کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں