ریٹیلرز سے 1200 روپے ماہانہ ٹیکس کی وصولی کیلئے جامع منصوبہ بندی کی جائے،رکن قومی اسمبلی حفیظ الدین

منگل 23 اپریل 2024 22:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) رکن قومی اسمبلی حفیظ الدین نے کہا ہے کہ ریٹیلرز سے 1200 روپے ماہانہ ٹیکس کی وصولی کیلئے جامع منصوبہ بندی کی جائے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر حفیظ الدین نے کہا کہ ایس آر او کے ذریعے ریٹیلرز پر 1200 روپے ماہانہ ریٹیلرز ٹیکس لگایا جا رہا ہے۔ ٹیکس سب کو دینا چاہئے۔ لیاقت آباد کا ایک علاقہ پورے لاہور سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے۔ ریٹیلرز ٹیکس وصول کرنے کیلئے جامع منصوبہ بندی ضروری ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں