ملت ایکسپریس کے باندھی ریلوے سٹیشن پر سٹاپ میں 3ماہ کی توسیع

بدھ 24 اپریل 2024 18:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر لالہ موسیٰ براستہ سرگودہا،فیصل آباد،کراچی کے درمیان چلنے والی ملت ایکسپریس (17Up،18Dn)کے باندھی ریلوے سٹیشن پر دیئے گئے سٹاپ میں 3ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ اس ضمن میں نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں