ریجنل ٹیکس آفس پشاور نے نان ڈیوٹی پیڈ/ نان ٹی ٹی ایس سگریٹس کی تاریخی کھیپ ضبط کرلی۔

بدھ 24 اپریل 2024 19:03

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) ریجنل ٹیکس آفس پشاور نے نان ڈیوٹی پیڈ/ نان ٹی ٹی ایس سگریٹس کی تاریخ میں سب سے بڑی کھیپ ضبط کرلی۔

(جاری ہے)

آر ٹی او کی ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک کی ٹیم نے یارحسین، ضلع صوابی کے علاقہ میں ایک گودام پر چھاپے کے دوران مختلف برانڈز کے 1869 پیکرائٹس (18690000 سٹکس) ضبط کر لئے جن کی مارکیٹ ویلیو تقریباً 162.6 ملین روپے ہے۔چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ملک امجد زبیر ٹوانہ اور ممبر ان لینڈ ریونیو (آپریشنز) میر بادشاہ خان وزیر نے اس تاریخی کامیابی اور بروقت کاروائی پر ریجنل ٹیکس آفس پشاور کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں