صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی

بدھ 24 اپریل 2024 22:37

صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں گوہر علی خان کے نکتہ اعتراض پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ رولز کے مطابق قومی اسمبلی کے ہر رکن کو دس منٹ تک بولنے کی اجازت ہے تاہم اس حوالے سے تمام امور ایوان کے اتفاق رائے سے طے ہوں گے۔

سید نوید قمر نے کہا کہ یہ معاملہ بزنس ایڈوائزری کمیٹی سے متعلق ہے اور کمیٹی کے اجلاس میں اس کو حل کرنا چاہئے۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ اس معاملے پر سپیکر کو خود میٹنگ کرنی چاہئے، اجلاس میں تمام جماعتوں کے سینئر لوگوں کو بلایا جائے اور اتفاق رائے سے معاملات طے کئے جائیں۔ سپیکر نے کہا کہ تمام جماعتوں کے سینئر ارکان اجلاس میں ضرور شامل ہو تاکہ مل کر فیصلہ کیا جا سکے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں