پاکستان میں اسلامی کیپٹل مارکیٹوں کا فروغ ایس ای سی پی کی ترجیح ہے، کمشنر ایس ای سی پی

بدھ 24 اپریل 2024 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان کے کمشنر مجتبٰی احمد لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اسلامی کیپٹل مارکیٹوں کا فروغ ایس ای سی پی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں اسلامک فنانشل سروسز بورڈ ملائیشیا کے تعاون سے اسلامک کیپٹل مارکیٹس کے ریگولیشنز کے موضوع پر منعقدہ ورکشاپ کے دوران کیا۔

ورکشاپ میں وزارت خزانہ اور مسابقتی کمیشن، سٹیٹ بینک آف پاکستان اور کیپٹل مارکیٹ کے اداروں سے افسران نے شرکت کی۔ سیشن کے آغاز میں ایس ای سی پی کے کمشنر مجتبیٰ احمد لودھی نے کیپٹل مارکیٹ کے استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے اسلامی کیپٹل مارکیٹوں کے کردار اور موجود مواقعوں پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ وسائل کو متحرک کرنے اور مارکیٹ کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے جدید اسلامی کیپٹل مارکیٹ کا فائدہ اٹھائیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسلامی کیپٹل مارکیٹوں کا فروغ ایس ای سی پی کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ورکشاپ کا مقصد اسلامک کیپٹل مارکیٹ میں رائج بین الاقوامی معیارات اور اصولوں اور مارکیٹ کو ریگولیٹ کرنے کے لیے رائج ریگولیٹری فریم ورک کے حوالے سے متعلقہ افسران کی صلاحیت کو بڑھانے ، پاکستان میں اسلامی کیپٹل مارکیٹ کے فروغ اور ریگولیٹری افسران کو مطلوبہ مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں