سپریم کورٹ نے فشریز ،لائیوسٹاک میں کنٹریکٹ بھرتی ملازمین سے متعلق درخواست خارج کر دی

جمعرات 25 اپریل 2024 21:55

سلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) سپریم کورٹ میں فشریز، لائیو سٹاک میں کنٹریکٹ پر بھرتی ملازمین سے متعلق درخواست خارج کرتے ہوئے جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملازمین کو ایک مخصوص پروجیکٹ کیلئے بھرتی کیا گیا تھا،پروجیکٹ ختم ملازمتیں ختم ہو گئی ہیں۔انہوں نے یہ ریمارکس جمعرات کے روزدیئے ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ میں فشریز، لائیو سٹاک میں کنٹریکٹ پر بھرتی ملازمین سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،وکیل نے کہاکہ سندھ حکومت نے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا قانون پاس کیا تھا،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ جس قانون کے تحت درخواستگزار مستقلی مانگ رہے وہ کالعدم قرار دیاجا چکا ہے، جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہاکہ ملازمین کو ایک مخصوص پروجیکٹ کیلئے بھرتی کیا گیا تھا،پروجیکٹ ختم ملازمتیں ختم ہو گئی ہیں، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست مسترد کردی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں