گیس کے کم پریشر کے حوالے سے سوئی سدرن گیس کمپنی سے جواب لیکر 7 دن میں آگاہ کیا جائے گا ،سردار ایاز صادق

جمعہ 26 اپریل 2024 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ گیس کے کم پریشر کے حوالے سے سوئی سدرن گیس کمپنی سے جواب لیکر 7 دن میں آگاہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر ڈاکٹر اشتیاق بیگ نے کہا کہ سوئی سدر ن گیس کمپنی کا موقف تھا کہ گیس کا کم پریشر موسم سرما کی وجہ سے تھا۔ ان کا واجبات کا بھی کوئی مسئلہ نہیں لیکن یہ کم پریشر اب بھی ہے۔ اس کی وجوہات سے آگاہ کیا جائے۔ سپیکر نے کہا کہ اس حوالے سے متعلقہ حکام سے جواب لیکر 7 دن میں آگاہ کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں