جوائنٹ سیکرٹری سے کم سطح کا متعلقہ آفیسر بزنس کے دوران ایوان میں موجود ہونا چاہئے،سپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت

جمعہ 26 اپریل 2024 14:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت کی کہ وہ پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں وزارت پٹرولیم سے متعلق توجہ دلائو نوٹس کے وقت ایوان میں جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کے آفیسر کی عدم موجودگی پر ڈائریکٹر کو واپس بھجوا دیا تھا بعد ازاں سپیکر نے دریافت کیا کہ وزارت پٹرولیم سے جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کے آفیسر آئے ہیں تو انہیں بتایا گیا کہ متعلقہ آفیسر گیلری میں موجود ہیں جس پر سپیکر نے کہا کہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ جوائنٹ سیکرٹری سے کم سطح کا آفیسر بزنس کے دوران یہاں موجود ہونا چاہئے۔

سیپکر نے کہا کہ اگر یہی سنجیدگی رہی تو آئندہ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر بزنس کے دوران یہاں آئے گا۔ سپیکر نے کہا کہ وہ پھر سے وزارتوں اور ڈویژنوں کو لکھ کر بھیجیں گے کہ پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیا جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں