ہم جمہوری اورمحب وطن لوگ ہیں، پرامن احتجاج آئین کے مطابق ہے ، عمرایوب خان

جمعہ 26 اپریل 2024 14:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمرایوب خان نے کہا ہے کہ ہم جمہوری اورمحب وطن لوگ ہیں، پرامن احتجاج آئین کے مطابق ہے ۔ جمعہ کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے آئین کے آرٹیکل60 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پرسوں سے پنجاب کے مختلف شہروں میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا جا رہا ہے،دفعہ 144 مختلف شرائط کو پورا کر کے نافذ ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پرامن اجتماع آئین کے مطابق ہے اور اس پر سپیکر کی جانب سے رولنگ بھی آنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بھی پرامن اجتماعات نکلیں گے ، دفعہ 144 کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بشری بی بی کو شوکت خانم یا کسی اور پرائیویٹ ہسپتال سے علاج اور معائنے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری اورمحب وطن لوگ ہیں ہمیں تین کروڑ پاکستانیوں نے ووٹ دیا ہے۔ بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 17 پرامن اجتماعات کی اجازت دیتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں