پنجاب پولیس ان ڈسپلن فورس بن چکی ہے، ہمارے کارکنوں کو ظلم وستم کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، عمرایوب

جمعہ 26 اپریل 2024 22:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) مرکزی رہنما تحریک انصاف عمر ایوب نے کہاہے کہ پنجاب پولیس ان ڈسپلن فورس بن چکی ہے۔ ہمارے کارکنوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ اپنے قائد اور خاتون اول کی گرفتاری کے لئے ملک گیر تحریک کا آغاز کر دیا ہے کوئی ہمیں روک سکتا ہے تو روک کے دکھائے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے الزام عائد کرتے ہوے کہا کہ پنجاب کا آئی جی کرپٹ ترین آدمی ہے، آئی جی پنجاب نے اپنی آخرت خراب کی ہے، پنجاب پولیس فورس نہیں رہی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان اور محسن نقوی کی وجہ سے پولیس فورس ڈسپلن فورس سے ان ڈسپلن فورس بنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ بہاولنگر واقعے کو دیکھیں وہاں بغیر وارنٹ گھر میں گئے، ہمارے گھروں میں پنجاب اور باقی صوبوں کی پولیس فورسز گلدستے لیکر آتی تھی۔

(جاری ہے)

بہاولنگر واقعے پر جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے، یہ پولیس گردی خاتمہ کیا جائے۔رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی اسلام آباد میں بھی پرامن ریلیاں نکلیں گی، کسی قسم کی دفعہ 144کی ضرورت نہیں ہے، پنجاب میں کل رات سے ہمارے ورکرز کے گھروں میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے ساتھ چھوٹے سے کمرے میں ظلم ہورہا ہے، بشریٰ بی بی کو شوکت خانم کے ڈاکٹرز مہیا کیے جائیں، ہماری ڈیمانڈ ہے بشریٰ بی بی کو عدت کیس میں رہا کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ تین کروڑ لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے، یہ حکومت فارم 47کی بیساکھیوں پر آئی ہے، زندگی ،موت اور حکومت کی تبدیلی کا کوئی پتہ نہیں لگتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے قائد اور خاتون اول سمیت تمام گرفتار لوگوں کی رہائی کے لئے ملک گیر ریلی کا آغاز کر دیا ہے کوئی ہمیں روک سکتا ہے تو روک کر دکھائے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں