یوٹیلیٹی سٹورز پر عام مارکیٹ سے کونسی اشیائ ضروریہ مہنگی، تفصیلات سامنے آگئی

یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا، ٹوٹا باسمتی چاول، دال چنا، چینی، باسمتی اور سیلا چاول عام مارکیٹ سے مہنگے ہیں یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے کا 20 کلو تھیلا عام مارکیٹ سے 625 روپے 83 پیسے مہنگا ہو

جمعہ 26 اپریل 2024 22:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) یوٹیلیٹی سٹورز پر عام مارکیٹ سے کونسی اشیائ ضروریہ مہنگی، تفصیلات سامنے آگئی ۔ ادارہ شماریات کی جانب سے جاری دستاویزکے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا، ٹوٹا باسمتی چاول، دال چنا، چینی، باسمتی اور سیلا چاول عام مارکیٹ سے مہنگے ہیں یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے کا 20 کلو تھیلا عام مارکیٹ سے 625 روپے 83 پیسے مہنگا ہوا یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی عام مارکیٹ سے 10 روپے 24 پیسے مہنگی ہوئیں ۔

ادارہ شماریات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر دال چنا عام مارکیٹ سے 7 روپے 17 پیسے مہنگی گھی فی کلو بھی یوٹیلیٹی سٹورز پر عام مارکیٹ سے 8 روپے 35 پیسے مہنگا یوٹیلیٹی سٹورزپر سیلا چاول عام مارکیٹ سے 29 روپے 33 پیسے مہنگا ہوئی ہیں سپر باسمتی چاول یوٹیلیٹی سٹورز پر عام مارکیٹ سے 1 روپے 18 پیسے مہنگا، ۸ٹوٹا باسمتی چاول یوٹیلیٹی سٹورز پر عام مارکیٹ سے 1 روپے 6 پیسے مہنگا ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی میں بڑی کمی سامنے آگئی، ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1.10 فیصد کی کمی ہوئی مہنگائی کی مجموعی شرح 26.94 فیصد تک آگئی ایک ہفتے میں 15 اشیائ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ایک ہفتے میں 10 اشیائ کی قیمتوں میں کمی اور 26 اشیائ کی قیمتیں مستحکم رہیں ایک ہفتے میں آلو کی فی کلو قیمت میں 1 روپے 40 پیسے اضافہ ہوا ایک ہفتے میں خشک دودھ 390 گرام 10 روپے 39 پیسے مہنگا ہوا برانڈڈ ویجیٹبل گھی کی فی کلو قیمت میں ساڑھے تین روپے اضافہ ہوا دال ماش فی کلو چار روپے تک اور چینی فی کلو 87 پیسے مہنگی ہوئی گڑ فی کلو 1 روپے 21 پیسے اور دال مونگ 52 پیسے مہنگی ہوئی بکرے کا گوشت 9 روپے 40 پیسے فی کلو اور بیف 3 روپے 26 پیسے مہنگا ہوا دال مسور کی فی کلو قیمت میں 20 پیسے کا اضافہ ہوا ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 24 روپے تک کمی ہوئی ایک ہفتے میں پیاز کی فی کلو قیمت میں 29 روپے تک کمی آئی ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 60 روپے تک کمی آئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کی قیمت میں 114 روپے تک کمی آئی ایک ہفتے میں انڈے کی فی درجن قیمت میں 11 روپے تک کمی آئی یک ہفتے میں گھریلو سلنڈر 134 روپے 83 پیسے سستا ہوا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں