پنجاب میں گنے کے کاشتکاروں کی اربوں روپے کی ادائیگیوں کا معاملہ قومی اسمبلی میں پہنچ گیا

جمعہ 26 اپریل 2024 22:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) پنجاب میں گنے کے کاشتکاروں کی اربوں روپے کی ادائیگیوں کا معاملہ قومی اسمبلی میں پہنچ گیا سپیکر قومی سردار ایاز صادق نے کہا کہ یہ بہت اہم ایشو ہے ، ایوان میں زیادہ ارکان کاشت کار ہیں، کاشتکاروں کو واجبات کی ادائیگیوں کے لیے جو مجھ ہوسکا میں کروں گا قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں رکن اسمبلی میاں غوث محمد نے کہا کہ پنجاب کی شوگر ملوں کے ذمے کسانوں کے 20 ارب روپے سے زائد واجب الآدا ہیں،شوگر ملوں کو بند ہوئے ڈیڑھ ماہ کا عرصہ ہوگیا ہے،شوگر ملوں کے مالکان گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگیاں نہیں کر رہی کین کمشنر پنجاب کو بھی شوگر ملیں ڈیٹا فراہم نہیں کر رہیں ماضی میں شوگر ملیں کسانوں کو ان کی تاخیر سے ادائیگی انٹرسٹ سمیت ادا کرتی تھیں اس سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ یہ بہت اہم ایشو ہے ، ایوان میں زیادہ ارکان کاشت کار ہیں،اجلاس کے بعد میرے چیمبر میں آئیں۔

(جاری ہے)

جس سے بھی بات کرنی ہوئی کرتے ہیں کاشتکاروں کو واجبات کی ادائیگیوں کے لیے جو مجھ ہوسکا میں کروں گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں