وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین کی ملاقات

علاقائی تجارت ،اقتصادی ترقی کے سنگ بنیاد کے طور پر گوادر پورٹ ،فری زون کی ترقی کیلئے باہمی تعاون سے آگے بڑھنے کاعزم

جمعہ 26 اپریل 2024 22:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین یو بو نے ملاقات کی اورگوادر پورٹ اور فری زون میں آپریشنل سرگرمیوں کو آسان بنانے میں وزارتِ بحری امورکے مسلسل تعاون اور کوششوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں مختلف ترقیاتی شعبوں اور بندرگاہ کی کارکردگی اور مسابقت کو بڑھانے کے لئے ضروری پالیسی سفارشات کا جامع طور پر جائزہ لیاگیا۔

وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے علاقائی تجارت اور اقتصادی ترقی کے سنگ بنیاد کے طور پر گوادر پورٹ اور فری زون کی ترقی کے لئے باہمی تعاون سے آگے بڑھنے کاعزم کیا اور اس ضمن میں وزارتِ بحری امور کیتعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں