پاکستان سمیت دنیا بھر میں کام کے دوران تحفظ اور صحت کا عالمی دن (کل) منایا جائے گا

ہفتہ 27 اپریل 2024 14:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں کام کے دوران تحفظ اور صحت کا عالمی دن (ورلڈ ڈے فار سیفٹی اینڈ ہیلتھ )،کل(اتوار 28 اپریل کو)منایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس دن کے منانے کا مقصد دوران کام کسی بھی قسم کے حادثہ یا بیماری سے بچاؤ بارے حفاظتی تدابیر کے حوالہ سے آگاہی فراہم کرنا ہے ۔ اس دن کی مناسبت سے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن ، محکمہ صحت وافرادی قوت سمیت سرکاری وغیر سرکاری اداروں کے اشتراک سے سیمینارز، واکس اور ریلیوں کا اہتما کر کے آگاہی فراہم کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں