پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور یکم مئی کو منایا جائیگا

اتوار 28 اپریل 2024 10:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور یکم مئی کو منایا جائیگا ۔ اس کے منانے کا مقصد مزدور طبقہ کےساتھ اظہار یکجہتی ، ان کے مسائل کے خاتمہ اور سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے شعور اجاگر کرنا ہے ۔ انٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام مزدور طبقہ کے مسائل کے تدارک کیلئے کوششیں جاری ہیں ۔

واضح رہے کہ 1889 میں ریمنڈ لیوین کی تجویز پر 1890میں پہلی مرتبہ یکم مئی کو یکم مزدور منانے کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے بعد ہر سال دنیا بھر یہ دن منایا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت پاکستان یکم مئی 1972کو پہلی مرتبہ باضابطہ طور پر سرکاری سطح پر یکم مئی کو محنت کشوں کا دن قرار دیا تھا ، جس کے بعد ہر سال یکم مئی کو ملک بھر عام تعطیل کی جاتی اور پاکستان کے تمام محنت کش دنیا بھر کے محنت کشوں سےمل کر مزدور طبقہ کی جدوجہد کو کامیاب بنانے کیلئے 1886کو شکاگو میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔

عالمی یوم مزدور کے موقع پر ملک بھر میں سرکاری ، نجی اور غیر منافع بخش اداروں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات،سیمینارز، ریلیوں ، جلسوں ،جلوسوں اور واک کا اہتمام کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں