ڈپٹی چیئر مین سینٹ سے صوبائی وزیر تعلیم کی ملاقات ،میں صوبہ بلوچستان کے مسائل اور تعلیم کے شعبے کے حوالے سے گفتگو
پسماندہ علاقوں کی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی بات چیت
منگل 30 اپریل 2024 22:02
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں پینے کے پانی کا بہت بڑا مسئلہ ہے جس کے لئے موثر حکمت عملی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر تعلیم راحیلہ درانی ایک قابل اور باصلاحیت خاتون ہیں امید ہے کہ وہ صوبائی شعبہ تعلیم میں بہتری لائیں گی اور صوبے میں شرح خواندگی میں اضافے کے لئے موثر اقدامات اٹھائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں اعلیٰ تعلیم اور قابل طالبعلموں کو ریلیف دینے کے لئے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں اعلیٰ تعلیمی ادارے تعلیمی وظائف میں اضافہ کریں تاکہ غریب لوگوں کے بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں۔ راحیلہ درانی نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو ایوان بالاء کا ڈپٹی چیئرمین منتخب ہونے پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیدال خان کا انتخاب صوبے کے لئے خوش قسمتی ثابت ہوگا۔سیدال خان صوبہ بلوچستان کا فخر ہیں۔ صوبہ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان بالاء میں ایسی قانون سازی عمل میں لائی جائے جو ملک بھر کی غریب عوام کے لئے خوشحالی کا باعث بنے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں تعلیم، صحت اور یوتھ اور خواتین کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری وزارت تعلیم صالح ناصر بھی موجود تھے۔ قبل ازیں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے بلوچستان سے تعلق رکھنے کے والے انٹلیکچول فورم کے نمائندہ نے بھی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو صوبہ بلوچستان کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ صوبہ بلوچستان کی تعمیر نو کے لئے وہ ہر وقت تیار ہیں اور بلوچستان کے بڑے مسائل جن میں پینے کے صاف پانی، معیاری تعلیم، ڈیمز کی تعمیرات، بہتر پیداوار کے لئے کسانوں کے لئے سہولیات وغیرہ شامل ہیں ان پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی عوام کے مسائل حل کیے جائیں گے اور ایسے اقدامات اٹھائے جائیں کہ صوبہ بلوچستان دیگر صوبوں کی طرح ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
گرین چینل کی سہولت کی بدولت فوری و موثر مالیاتی نظام کو یقینی بنایا گیا ، اکائونٹنٹ جنرل
ایلیمنٹری سکول ٹیچرز کی بھرتی کیلئے انٹرویوز 27 مئی سے شروع ہوں گے، وزارت تعلیم
سی ڈی اے کا یکم جولائی سے اسلام آباد میں 3D مارکیٹنگ و ڈیجیٹل مارکیٹنگ شروع کرنے کا فیصلہ
سردار ایازصادق کا ہیلی کاپٹر کے المناک حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے دیگر ساتھیوں کے ..
اسحاق ڈارکی روسی وزیرخارجہ سے ملاقات
پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات پر حملہ کیخلاف سینٹ میں احتجاج، واک آئوٹ
سینٹ میں کے پی کی نشستیں مکمل نہیں ہوئیں ،معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، وزیرقانون
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر مختلف مراکز کو جرمانے
وقت آگیا ہے کہ ملک کو اس نہج سے نکالنے کیلئے ہمیں بہت سی باتیں کرنا پڑیں گی
پاکستان سارک عمل کو مضبوط بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا‘وزیراعظم
سینٹ میں ایرانی صدر کیلئے فاتحہ خوانہ، تعزیتی قرارداد منفقہ منظور
سینیٹ اجلاس، پی ٹی آئی کے ارکان کا پارٹی ترجمان کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کے خلاف واک آئوٹ
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
جے یو آئی صوابی کا عوام کو مہنگی بجلی کی بجائے ضلع سے پیدا ہونیوالی سستی بجلی فی یونٹ تین روپے کے حساب سے فراہم کرنے کا مطالبہ
-
سینٹ میں کے پی کی نشستیں مکمل نہیں ہوئیں ،معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، وزیرقانون
-
وقت آگیا ہے کہ ملک کو اس نہج سے نکالنے کیلئے ہمیں بہت سی باتیں کرنا پڑیں گی
-
خود کی ٹانگ پرگولی مارکر 50 لاکھ چھن جانے کا ڈرامہ کرنیوالا شہری گرفتار
-
بانی پی ٹی آئی نے دبئی لیکس میں شامل افراد کی منی ٹریل کا مطالبہ کیا ہے، بیرسٹر گوہر
-
چند افراد آئینی حدود کو پار کر رہے ہیں، اسد قیصر
-
شہبازشریف (کل) صدرابراہیم رئیسی کی نمازجنازہ میں شرکت کیلئے ایران روانہ ہوں گے
-
نیٹ میٹرنگ بند کرنے کیلئے کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی، وزیر توانائی
-
راؤف حسن پر بلیڈ سے ان کی گردن کاٹنے کیلئے حملہ کیا گیا
-
پیڈمک ، فیڈمک سمیت دیگر بورڈ تبدیل ، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی مخلص پروفیشنلز کو شامل کرنے کی ہدایت
-
رئوف حسن کے ساتھ اگرکوئی واقعہ پیش آیا ہےتو وہ اس کی رپورٹ درج کرائیں، قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، اعظم نذیرتارڑ
-
پاکستان اور چین کے تعلقات ہمیشہ مضبوط رہے ہیں ، صدر