آئی جی اسلام آباد کا تھانہ ترنول سے ملزم فرار واقعہ کا نوٹس ، انکوائری کمیٹی تشکیل

منگل 30 اپریل 2024 22:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) آئی جی اسلام آباد نے تھانہ ترنول سے ملزم فرار واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔منگل کو پولیس ترجمان نے بتایا کہ تھانہ ترنول کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو وارنٹ حاصل کرنے کے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ملزم نے دوران حراست فرار کی کوشش کی ۔ملزم نے تھانے کی چھت سے ساتھ والے گھر میں چھلانگ لگا دی جس سے زخمی ہوگیا۔زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں علاج معالجہ ہوتا رہا تاہم دوران علاج معالجہ ملزم جانبر نہ ہوسکا۔آئی جی اسلام آباد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں