آئی جی اسلام آباد کی پولیس افسران کیساتھ ملاقات

اچھی ڈیوٹی سر انجام دینے پر پولیس افسران کو شاباش دی اور تعریفی اسناد سے نوازا

منگل 30 اپریل 2024 22:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے "نشہ اب نہیں "تحریک کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کے ساتھ ملاقات کرکے اچھی ڈیوٹی سر انجام دینے پر پولیس افسران کو شاباش دی اور تعریفی اسناد سے نوازا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں منشیات کے خلاف "نشہ !اب نہیں"تحریک جاری ہے،اسلام آباد پولیس کے افسران شہریوں کوآگاہی دینے کے ساتھ منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لا رہیں ہیں،اس سلسلہ میں آئی جی اسلام آباد نے منشیات فروشوں کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کے ساتھ سنٹرل پولیس آفس اسلا م آباد میں ملاقات کی ،انہوں نے اچھی ڈیوٹی سر انجام دینے پر پولیس افسران کو شاباش دی اور تعریفی اسناد سے نوازا،انہوں نے کہا کہ تمام پولیس افسران منشیات کے انسداد کے لئے اپنی کوششوں میں تیزی لائیں اور وفاقی دارلحکومت کو منشیات سے پاک شہر بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں