بشریٰ بی بی کی جانب سے میڈیکل چیک اپ کی درخواست نمٹا دی گئی

منگل 30 اپریل 2024 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کی جانب سے میڈیکل چیک اپ کی درخواست نمٹا دی ۔

(جاری ہے)

منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کے دوران اسٹیٹ کونسل سے استفسار کیا کہ کیا بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ کر لئے گئے ہیں ؟ سٹیٹ کونسل عبدالرحمن نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے شفاءہسپتال سے ٹیسٹ کرائے گئے ہیں ، ڈاکٹر عاصم یوسف کی نگرانی میں بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ کرائے گئے ہیں ۔

فاضل جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا بشریٰ بی بی ٹھیک ہیں ؟ اسٹیٹ کونسل نے کہا کہ جی ، وہ بالکل ٹھیک ہیں ۔ فاضل جسٹس نے استفسار کیا کہ زہر سے متعلق کیا ہے ؟ اسٹیٹ کونسل نے کہا کہ زہر کے کوئی اثرات نہیں پائے گئے ،درخواست نمٹا رہے ہیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں