بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی

بدھ 1 مئی 2024 03:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشری بی بی کو زہر دینے کے کوئی شواہد نہ ملنے پر دعوی مسترد کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشری بی بی کو زہر دیئے جانے کے خدشے کے باعث میڈیکل چیک اپ کی درخواست پر سماعت کی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ کیا بشری بی بی کے ٹیسٹ کرا لیے گئے ہیں اور کیا بشری بی بی ٹھیک ہیں ۔

سرکاری وکیل عبدالرحمان نے عدالت کو بتایا کہ بشری بی بی کے شفا ہسپتال سے ٹیسٹ کرائے گئے ہیں، ڈاکٹر عاصم یوسف کی نگرانی میں ٹیسٹ کرائے گئے، بشری بی بی بالکل ٹھیک ہیں۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ زہر سے متعلق کیا ہی ،جس پر سرکاری نے جواب دیا کہ زہر کے کوئی اثرات نہیں پائے گئے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے اپنے دلائل میں عدالت کو بتایا کہ بشری بی بی خود عدالت میں پیش ہو کر بریف کرنا چاہتی ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا ہے کہ بشری بی بی کے ساتھ کچھ غلط نہیں ہوا، درخواست نمٹا رہے ہیں۔بعدازاں عدالت عالیہ نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کو زہر دیئے جانے کے خدشے کے باعث میڈیکل چیک اپ کی درخواست نمٹا دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں