سپیکر قومی اسمبلی کی تونسہ شریف میں جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت

بدھ 1 مئی 2024 13:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تونسہ شریف میں جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔یہاں جاری بیان میں سپیکر نے دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی بروقت کارروائی سے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں ،ان سے آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے گا۔ سپیکر نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم پولیس اور سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کےلئے دعا بھی کی۔\932

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں